رقص میری پہچان ہے چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ہماء علی

رقص میری پہچان ہے چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ہماء علی

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ہماء علی نے کہا ہے کہ رقص میری پہچان ہے چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،موجودہ دور میں اچھا اورمعیاری رقص سٹیج ڈرامہ کی کامیابی تصور کیاجاتا ہے ۔رقص ایک آرٹ ہے جسے کچھ لوگوں نے اپنی مقبولیت کے لئے نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے جو انتہائی غلط ہے ۔

میں فحش اور غیر اخلاقی رقص کے سخت خلاف ہوں ۔پنجاب آرٹس کونسل اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے جو قابل ستائش ہے ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ متعدد فلموں میں پیشکش ہو چکی ہے جاندار کردار نہ ہونے کی وجہ سے انکار کر چکی ہوں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...