اداکارہ و ماڈل عائشہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اداکارہ و ماڈل عائشہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عائشہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ روز ان کی رسم حنا کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے دوست احباب اور شوبز ستاروں نے شرکت کی۔اسلام آباد میں ہونے والی مہندی کی تقریب کے لئے عائشہ خان اور ان کے ہونے والے شوہر میجر عقبہ حدید ملک نے روایتی سبز اور پیلے رنگ کے بجائے سنہرے اور سرخ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔عائشہ خان کے ہونے والے شوہر عقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں۔میجرر عقبہ حدید ملک، برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 میں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

الزام تراشی اور کسی میں کوئی عیب نکالنا مجھے بالکل بھی پسند نہیں ،اداکارہ

لاہور(فلم رپورٹر )معروف اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ کسی بھی کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ کر تی ہوں‘کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میرے خون میں شامل ہے‘اب تک جتنا بھی کام کیا ہے دلی طور پر اطمینان محسوس کرتی ہوں۔آگے آنے کیلئے کبھی شاٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا۔اپنے سینئرز اوردوستوں سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔الزام تراشی اور کیڑے نکالنا مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔مایا سونو خان نے کہا میری کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ ہمیشہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے عمل کو ترجیحی دی ہے جس کی بدولت آج مجھے یہ مقام حاصل ہوا ہے۔میرا

ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جیو اور جینے دو ،کسی کی زندگی میں مداخلت نہ کرواور کسی کو اپنی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہ دو۔

مزید : کلچر