سپریم کورٹ نے ایک تاریخ ساز فیصلہ سنایا ہے ، اشرف بھٹی

سپریم کورٹ نے ایک تاریخ ساز فیصلہ سنایا ہے ، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ نے ایک تاریخ ساز فیصلہ سنایا ہے اور اس تاریخی فیصلے کے بعد اب مفاد پرستوں کی جماعت ( ن) لیگ کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو جائے گا اور نواز شریف مجھے مجھے کیوں نکالا کہنے کی بجائے مجھے تا حیات نا اہل کیوں کیا ہے کا رونا روتے ہوئے دکھائی دیں گے اورا س جماعت کے باشعور سیاسی کارکنان جلد ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کااعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا ایک ٹولہ ہے نواز شریف نے یہ جماعت کر پشن کرنے کے لئے بنائی تھی
ان کا نظر یہ صرف اور صرف کرپشن اور لوٹ مار ہے ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہی ہوگا اللہ کا شکر ہے کہ پار لیمنٹ کے دروازے ایسے لوگوں کیلئے بند ہوچکے ہیں۔انوہں نے کہا کہ شفاف انتخابات جمہوریت اور ملکی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہیں آنیوالے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی اور بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔