سپریم کورٹ کا نواز شریف کی تاحیات نااہلی کافیصلہ خوش آئند ہے ،یاسمین راشد

سپریم کورٹ کا نواز شریف کی تاحیات نااہلی کافیصلہ خوش آئند ہے ،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا نواز شریف کی تاحیات نااہلی کافیصلہ خوش آئند ہے ، سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ سنا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ، چوروں کے گارڈ فادر کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ، نواز شریف ملک میں کرپشن، منی لانڈرنگ ،ہارس ٹریڈنگ کے بانی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم نواز شریف سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کی وصولی چاہتی ہے ، نواز شریف نے ہمیشہ عوام سے جھوٹ بولتے رہے ،آج کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ نواز شریف نے قوم سے جھوٹ بولا اور قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالا ، بد دیانت شخص عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا ،
درباری اور مداریوں کے اقتدار کا سیاسی سورج غروب ہو چکا ہے ان میں اگر ابھی بھی کوئی شرم وحیاء اور غیرت باقی ہو تو شرم سے ڈوب مریں ۔انہوں نے مزید کہاکہ شریف خاندان نے غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹا اور بیرون ملک جائیدادیں بنائی ، قوم ان سے جلد سے جلد نجات اور انہیں اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتی ہے ۔