نواز شریف کیخلافجے آئی ٹی رپورٹ 40نا معلوم افراد نے بنائی،زاہرہ بخاری

نواز شریف کیخلافجے آئی ٹی رپورٹ 40نا معلوم افراد نے بنائی،زاہرہ بخاری

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سیدہ زاہرہ بخاری مرکزی رہنما مسلم لیگ(ن) کے گلبرگ میں واقع دفتر پر اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت میاں شاہد مقبول مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات (ایم ایس ایف) نے کی اس موقع پر سیدہ زاہرا بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکورٹی اداروں کے نامعلوم افراد کا ذکر ہوتا تھا جو لوگوں کو لاپتہ کرتے تھے.آج معلوم ہوا کہ سپریم کورٹ کے پاس بھی نامعلوم افراد ہیں جو انصاف کو لاپتہ کر دیتے ہیں۔ کیا ایسی سپریم کورٹ لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف دے سکتی ہے ؟واجد ضیا نے جے آئی ٹی رپورٹ بنانے میں جن خفیہ چالیس لوگوں کا انکشاف کیا، کیا ان چالیس لوگوں کے بارے میں یہ معلوم کیا گیا تھا کہ ان کا شریف فیملی سے کوئی ذاتی عناد نہیں؟ جن کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ بنی ان کو ایک سال بعد معلوم ہوا کہ یہ رپورٹ چالیس نامعلوم افراد نے بنائی ہے۔ جس جے آئی ٹی رپورٹ میں لکھا گیا تھا کہ نوازشریف نے غیر وصول شدہ تنخواہ چھپائی ھے۔

وہی رپورٹ خود چالیس چھپے افراد نے بنائی تھی۔ نوازشریف کو تنخوا چھپانے کا الزام دینے والے پانامہ بینچ نے خود چالیس افراد چھپائے تھے۔ پانامہ بینچ کو صادق اور امین ثابت نا ہونے پر کون گھر بیجھے گا؟

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...