نواز شریف کی تا حیات نا اہلی تا ریخی فیصلہ ہے،عامر ریاض

نواز شریف کی تا حیات نا اہلی تا ریخی فیصلہ ہے،عامر ریاض

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عامر ریاض قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست اورعوام کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے ایک خوشخبری کی نوید آئی ہے اور نواز شریف جو ہمیشہ کے لئے سپریم کورٹ سے نا اہل ہوئے ہیں یہ ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے اوراس فیصلے سے اب کرپٹ عناصر ک اراستہ رک جائے گا اور عمران خان جیسا بہترین لیڈر اب وزیراعظم بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کا اصل ٹھکانہ صرف اور صرف جیل ہی ہے۔

اور ایسے لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر ہی پار لیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...