نواز شریف کے بیانیے کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، نسیم زہراء

نواز شریف کے بیانیے کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، نسیم زہراء

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نسیم زہراء نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،حکمرانوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے جو کچھ کیا ہے ایسے میں انہیں اڈیالہ جیل کے خواب آنا اچنبھے کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے اندر کی کارروائی کو اپنے حق میں پیش کرنے کیلئے تجربہ کاری دکھا ئی جارہی ہے؂

لیکن اصل حقائق اس کے برعکس ہیں۔ احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے مطالبے کو مان لیا گیا تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب ہی نہیں بلکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کا بجٹ بھی اپنی اناء اور شعبدہ بازی کے منصوبوں میں جھونک دیا ہے اور پھر یکساں ترقی کے دعوے بھی کئے جاتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...