ڈبلیو ایچ او اور ڈبلیو ایم اے کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ڈبلیو ایچ او اور ڈبلیو ایم اے کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

لاہور(جنرل رپورٹر)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ورلڈمیڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یاداشت کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے ایک اجلاس میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اِن دو تنظیموں نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر کے صحت کے موضوع کے باہمی مفادات کو تقویت دی ہے اور اس سے عام آدمی کو صحت کے عوامل تک رسائی حاصل ہو گی۔ پی ایم اے ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایک فعال رکن کے طور پر اس عمل میں بھرپور حصہ لے گی۔ مفاہمتی یاداشت کی تفصیلات بتاتے ہوئے پروفیسر اشرف نظامی نے مزید کہا کہ اس یاداشت پر ڈبلیو ایچ اوکے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم اور ڈبلیو ایم اے کے صدر ڈاکٹر یوکشتاکی یوکوکورا نے دستخط کیئے ہیں جس کا بنیادی مقصد صحت سب کیلئے، یونیورسل ہیلتھ کوریج اور ایمرجنسی سے بچاؤ ہے۔

۔ ان مقاصد کے حصول کے لیئے فزیشنز اور ان کی تنظیموں کو بامقصد کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4