پیپلز پارٹی ہی غریبوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے، عدنان گورسی

پیپلز پارٹی ہی غریبوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے، عدنان گورسی

لاہور (پ ر) چوہدری عدنان سرور گورسی صدر پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 162 لاہور کینٹ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار ونظریات پر جیالے آج بھی پہرہ دے رہے ہیں۔ ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائدعوام نے ملک پاکستان کو نہ صرف ایٹمی قوت بنایا بلکہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملکی مفادات کیلئے ہر دفاعی امور پر ٹھوس بات کی۔ چوہدری عدنان سرور گورسی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی طاقت کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

کیونکہ پیپلز پارٹی ہی واحد عوامی جماعت ہے جو عوام کے دلوں میں راج کرتی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ آصف علی زرداری سیاست دانوں کے سیاست دان ہیں۔ حالیہ سینٹ الیکشن میں زرداری کی سیاست واضح ہوگئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4