(ن) لیگ جتنے جلسے کرلے عوامی رائے کو نہیں بدل سکتے، زبیر کار دار
لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ ملک کی معزز ترین عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے کہ نواز شریف ایک بد دیانت اورجھوٹے شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایک نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے نواز شریف اور ان کی بیٹی کے پتلی تماشے زیادہ دیر نہیں چل سکتے وہ جتنے مرضی جلسے کر لیں عوامی رائے کو نہیں بدل سکتے عوام نے ان کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے اور اب نواز شریف آئندہ کبھی کونسلر بھی نہیں بن سکیں گے۔