نواز شریف کو تاحیات نااہل کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے،عادل عمر

نواز شریف کو تاحیات نااہل کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے،عادل عمر

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین) مانگا منڈی نواز شریف کو تاحیات نااہل کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے،نواز شریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ان میں ایک بھی ثابت نہیں ہوا حلقہ این اے136سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عادل عمر قائد مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلہ کیخلاف حلقہ این اے136سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عادل عمر کے موکل فارم پر کارکنان سپریم کورٹ کے فیصلہ کیخلاف پھٹ پڑے مسلم لیگی سینئر رہنما ملک ممتاز حسین،حبیب اللہ،ملک عطاء الرحمن،حاجی محمد ارشد، محمد عارف جٹ،صوفی رحمت علی بابر،شیخ کامران عرف ٹیپو کے علاوہ درجنوں کارکنان نے شیدید احتجاج کیا کارکنان نے فیصلہ کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ سازش کے تحت عدلیہ کے کندھے کو استعمال کیا جا رہا ہے حلقہ این اے136سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عادل عمر نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنا ایسے ہے جیسے پاکستان کے وجود سے روح نکال لی گئی ہو۔

سیاسی جماعتوں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنے چاہتے ہیں چور دورازے سے اقتدار سے آنے کا خوب دیکھنے والے آئندہ انتخابات میں ناکام ہوں گے اگر عوام کے منتخب وزیر اعظم کو رسوا کرکے نکالیں گے

تو ملک میں بحران تو پیدا ہوگا مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو ایشاء کا ٹائیگر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4