مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں نے نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا

مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں نے نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا

لاہور(دیبا مرزا سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تا حیات قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف تا حیات نااہلی کا فیصلہ آنے پر ان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ (ن) کے لاہور بھر کے چیئرمینوں نے اپنی اپنی یونین کونسلوں کے اجلاسوں میں ان کے حق میں قرار دادیں پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں یہ کہا جائے گا کہ میاں محمد نواز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے تا حیات صدر اور ایک عوامی وزیراعظم ہیں وہ دلوں میں بسنے والے وزیراعظم تھے ہیں اور رہیں گے مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوں نے اپنے قائد میان محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے پر اپنے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ایک شخص نہیں بلکہ ایک نظرئیے اور فلسفے کانام ہے وہ پاکستان کی آن بان اورشان ہیں وہ ہمارے تاحیات قائد ہیں اور رہیں گے اور نہ ہی کوئی فیصلے عوامی لیڈر اور عوام کے درمیان حائل ہو سکتے ہیں وہ دلوں پر راج کرنیو الے لیڈر ہیں اور رہیں گے ہم ان کے بلدیاتی نمائندے ہی نہیں بلکہ اپنی اپنی یونین کونسلوں میں ان کے ایک مضبوط سپاہی ہیں ہم ان کے ساتھ والہانہ محبت کا سلسلہ اسی طرح سے جاری رکھیں گے ۔اس حوالے سے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں ملک منظر عباس‘ اعظم نمبردار‘ ملک خالد کھوکھر‘ ملک شوکت کھوکھر‘ میاں محمد اویس‘ اجمل ہاشمی‘ مرزا رضوان بیگ‘ شیخ محمد نعیم ‘ خواج محمد ندیم وائیں‘ محمود اختر بٹ‘ آصف مؤ‘ ملک نثار کھوکھر‘ عارف حمید بٹ‘ چودھری عظمت‘ اشتیاق مقصود‘ جہانگیر‘ اسلم جاوید‘ شاہد نصیر جٹ‘ سجاد ربانی‘ زوالفقار بھٹی‘ جمشید‘ رائے لیاقت‘ مہر راشد‘ اکرام بٹ‘ معظم حاجی بشارت‘ عمران ‘ سمیر‘ ساجد چودھری‘ محمد آصف ‘ غنفر جمیل ‘ جواد بٹ‘ منظور کھوکھر‘ محمد فیاض ورک اور محمد اقبال کونسلر نے کہا کہ ( ن )لیگ کی حکومت میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہی عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھے گی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کواپنے طرزعمل اور طرز سیاست پر نظر ثانی کرنی چاہیے عوام کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے سیاسی تنہائی کا شکار ہوں گے،مشکل سے مشکل وقت میں بھی ہم نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے ہیں اور رہیں گے یہ بلدیاتی چیئرمین اپنے قائد کے حق میں اظہار یکجہتی کی خصوصی تقریبات بھی منعقد کریں گے اور ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنے گا نواز شریف کی پر امن سیاسی تحریک بھی چلائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کی طرف سے میاں نواز شریف کے خلاف تا حیات نااہلی کا فیصلہ آنے پر مسلم لیگ (ن) کے چیئرمینوں نے اس فیصلے کو بنیاد بنا کر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے خصوصی پرواگرام ترتیب دینا شروع کردئیے ہیں جس کے تحت مسلم لیگ (ن) کے یہ بلدیاتی نمائندے اپنی اپنی یونین کونسلوں کے اجلاسوں میں نہ صرف میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کی متفقہ قرار دادیں پاس کریں گے بلکہ مختلف عوامی تقریبات کا انعقاد کرکے بھی میاں نواز شریف کی عوامی سپورٹ تائید و حمائت کا بھی اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لاہور بھر کے مسلم لیگ (ن) کے یہ چیئرمین کوئی ایک مشترکہ خصوصی تقریب منعقد کرکے بھی اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہونے کا کوئی مشترکہ اعلان کردیں تاکہ قیادت کو یہ پیغام دیا جائے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کا یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں بلکہ اس فیصلے کو اب آنے والے الیکشن میں بھی ایک تحریک کے طور پر شامل کیا جائے گا اور بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرکے میاں نواز شریف کے حق میں ایک بڑی مہم چلائی جائے گی اور میاں نواز شریف کے اس پیغام کو مجھے کیوں نکالا ہے کو گلی گلی اور کونے کونے تک پہنچایا جائے گا۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلے کے خلاف چیئرمین راشد کرامت بٹ کی قیادت میں مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرٹاؤن ہال میں میاں نواز شریف کے حق میں احتجاجی مظاہر کیا جس میں لارڈ مئیر لاہور مبشر جاوید نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راشد کرامت بٹ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو کوئی بھی فیصلہ غیر مقبول نہیں کر سکتا آج کا دن پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ آج عوام کے محبوب ترین لیڈر اور تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والی شخصیت کو عوام سے دور رکھنے کی بنیاد رکھی گئی ہے اس لئے قوم آج کے دن کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھے گی لیکن ہم اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ا فیصلہ کرنیو الے نواز شریف اور عوام کو ایک دوسرے سے دور نہیں رکھ سکتے انہیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...