میٹروپولیٹن کارپوریشن کے800ورک چارج ملازمین کوریگولر کرنے کا فیصلہ

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے800ورک چارج ملازمین کوریگولر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے800 ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاؤن ہال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ کو سمری جاری کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ ایک سے گیارہ تک کے 800 ورک چارج ملازمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اور زونز میں تعینات ہیں۔