نواز شریف نے ملکی قوانین اور وسائل کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا ،سعدیہ سہیل

نواز شریف نے ملکی قوانین اور وسائل کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا ،سعدیہ ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ملکی قوانین اور وسائل کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا اور قومی مفادات دھجیاں بکھیریں۔ ملکی قوانین اور عوام نے جابر،آمر اور غاصب حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے کرپٹ ،جھوٹے اور بددیانت حکمران کا انجام عوام کی فتح ہے میاں نواز شریف نے عوام کے حقوق غصب کئے، حکومتی وزراء کا نا اہل نواز شریف کا دفاع کرنا قومی وقار کے منافی ہے اب ان اراکین کے خلاف بھی ایسے ہی کیسز آسکتے ہیں اس لئے یہ چور مچائے شور کے مصداق نوازشریف کا دفاع کررہے ہیں۔ حکمران خاندان اور ان کے حواریوں نے ملک میں کرپشن کا بازار سر گرم کر رکھا ہے وزیر اعظم کا پاناما کیس میں تحفظ کرنیوالے وزراء نے خود بھی اپنے اداروں میں لوٹ مار اور فراڈ کے ریکارڈ بنا لیئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لٹیروں اور فراڈیوں کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں عوام ان کے اصل چہرے سے بخوبی واقف ہو گئے ہیں کرپشن زدہ حکمرانوں کی جگہ اب سلاخوں کے پیچھے ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...