آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونینسے حکام کے مذاکرات 17اپریل کو ہونگے

آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونینسے حکام کے مذاکرات 17اپریل کو ہونگے

لاہور (پ ر) آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے مرکزی صدر افتخار احمد ملک کی کال پر 11؍اپریل کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے پنجاب بھر کے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت پنجاب ہائی وے اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے اپ گریڈیشن سے محروم رہنے والے تمام گریڈ 1 تا 11 کے فیلڈ، مینٹیننس، ٹیکنیکل، نان ٹیکنیکل ملازمین نے دھرنا دیا جو کہ 7گھنٹے جاری رہا۔ جس کی قیادت افتخار احمد ملک، مرکزی سیکرٹری جنرل یونس خان، سینئر نائب صدر محبوب عالم، حنیف جٹ، چیئرمین لاہور زون شاہد ندیم، سیکرٹری محمد اسلم، چیئرمین گوجرانوالہ رانا آصف سرور، چیئرمین راولپنڈی فیاض بھٹی، ریاض مغل، ساجد حسین میو، صوفی حفیظ اور چیئرمین ملتان ندیم اصبر فاروقی سمیت دیگر قائدین نے کی۔ تمام ملازمین نے اپنے دفاتر میں کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام تمام جی او آر سمیت رہائشی کالونیوں، پنجاب اسمبلی، ایم پی اے ہاسٹل، گورنر ہاؤس، سی ایم ہاؤس میں موجود ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے پانی ختم ہو گیا جس کی وجہ سے رہائشیوں سمیت سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی مظاہرین نے اپنے پیٹ پر روٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ حکام سے مذاکرات دو گھنٹے جاری رہے تاہم حکومتی وفد نے مطالبات کی منظوری کے لئے وقت مانگتے ہوئے گزشتہ روز دن گیارہ بجے کامینٹنگ نوٹس جاری کر دیا جس میں ایڈیشن چیف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری اری گیش، سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ کو اپنے اپنے محکمہ سے اپ گریڈیشن سے محروم رہنے والی پوسٹوں کی تفصیلات اور تجاویز طلب کر لیں۔ میٹنگ کو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ورکنگ پیپر اور تجاویز بروقت مکمل نہ کرنے کی وجہ سے دوبارہ 17 اپریل کو بلایا گیا ہے۔ افتخار احمد ملک نے مزید کہا کہ کلریکل، ڈرائنگ کیڈر اور سب انجینئر کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے جبکہ ہزاروں فیلڈ، مینٹیننس، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کیڈرز کی آج تک اپ گریڈیشن نہیں کی گئی جو کہ ان کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔ محبوب عالم مرکزی رہنما نے کہا کہ ہمارے ملازمین اور عہدیداروں کو ہڑتال کرنے پر دھمکایا جا رہا ہے اور عطاء الحق سیال چیئرمین لیبر یونین پنجاب اسمبلی کے خلاف تھانہ قلعہ گوجر سنگھ میں کنٹرولر پنجاب اسمبلی جاوید گوندل کی طرف سے مقدمہ درج کروانے کی شدید مذمت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مقدمہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...