پی ٹی آئی عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی، ولید اقبال

پی ٹی آئی عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی، ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال اور میاں حماد اظہرنے کہا ہے کہ نوازشریف اڈیالہ جیل کی باتیں اس لئے کررہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ عام انتخابات کے دوران وہ اڈیالہ جیل میں ہی ہوں گے اسی لئے حنیف عباسی اڈیالہ جیل کی صفائی کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں لوگوں کی جوق در جوق آمد اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ عوام نے اپنی لیڈر شپ کا انتخاب کرلیا ہے اور انہیں اچھے اوربرے کی سمجھ آگئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1