پنجابی بیٹھک‘‘ میں صحافی اور کالم نگار ایثار رانا کے اعزاز میں ایک شام

پنجابی بیٹھک‘‘ میں صحافی اور کالم نگار ایثار رانا کے اعزاز میں ایک شام

لاہور (پ ر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ’’پنجابی بیٹھک‘‘ میں معروف دانشور، صحافی اور کالم نگار ایثار رانا کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دانشوروں، ادیبوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں شعیب بن عزیز، الحاج رانا محمد ارشد، علی احمد ڈھلوں، ظہیر الدین بابر، ہمایوں سلیم، نوید چودھری، مدثر اقبال بٹ، ذوالفقار راحت، حنیف قمر، شاہد قادر، رخسانہ کوکب، فرحت عباس شاہ، نعیم حنیف ، شہزادہ علی ذوالقرنین، ملک لیاقت علی، رابعہ رحمن، زاہد گوگی، ناصر بشیر، بینا گوئندی، گلوکار جواد احمد، صائمہ اختر، علی اصغر عباس، شہزاد فراموش، راجا نیئر اور زکریا بٹ شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے وقار رانا نے کیا۔ نعتِ رسول مقبولﷺ شاہنواز رانا نے پڑھی۔ مقررین نے کہا کہ ایثار رانا کی شخصیت پر پوری صحافی برادری کو فخر ہے۔ وہ ہمت و استقلال کی ایسی داستان ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اُن کی پوری زندگی جہدِ مسلسل سے عبارت ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اُن کا ماضی اور حال صحافی برادری کے لیے قابل تقلیدو قابلِ فخر ہے۔ صحافی برادری نے ایثار رانا کا پروگرام منعقد کرنے پر ڈی جی پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ مہمان صحافی کو ان کے دوستوں کی طرف سے پھولوں کے تحائف پیش کیا گئے۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض یاسر شمعون نے سر انجام دئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...