حکمرانوں کی مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کار کردگی زیر و ہے، حافظ عبدالغفار روپڑی

حکمرانوں کی مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کار کردگی زیر و ہے، حافظ عبدالغفار ...

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی حافظ عبدالوھاب روپڑی سمیت دیگر نے بھارتی فائرنگ سے 7پاکستانیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے صرف باتیں کیں ہیں عملی طور پر انکی کار کردگی زیر و ہیں اور جن کو ان لوگوں نے کشمیر کمیٹی کا چےئر مین بنایا وہ بھی صرف اقتدار کے مزید لوٹتے رہے ہیں انکو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دنیا میں کہیں جا کر آواز بلندکر نے کی جرات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ؐاور تحفظ ختم نبوتؐ پوری امت کا مشترکہ اثاثہ ہے اور اس کی چوکیداری اور پہرے داری ہم سب پر فرض ہے ۔پوری امت مسلمہ کا اجتماع ہے کہ آپ ؐکے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا ہے اور آپ ؐ خاتم النبیین ہیں۔ جس طرح عقیدہ توحید پر سب کیلئے ایمان لانا ضروری ہے بعینہ اسی طرح حضور اکرم ؐکی ختم نبوت پر ایمان لانا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں جب پاکستان میں دہشت گردی کر نیوالے بھارتی جاسوس گر فتار ہوا تو(ن) لیگ اس جاسوس کا نام لینے سے بھی ڈرتی رہی ہے اور کشمیر یوں کے قاتل نر یندری مودی کو بھی موجودہ حکمرانوں نے اپنے گھر دعوت پر بلایا قوم ان تمام معاملات کو دیکھ رہی ہیں اور کشمیر کیلئے جس نے جو بھی کام کیا ہے وہ قومی جانتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...