دینی مدارس وخانقاہیں ہدایت کے سرچشمے ہیں،عمر عبدالحفیظ مکی

دینی مدارس وخانقاہیں ہدایت کے سرچشمے ہیں،عمر عبدالحفیظ مکی

لاہور ( پ ر) عالم اسلامی کی عظیم علمی و روحانی شخصیت فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی ؒ کے جانشین وخلیفہ مجاز فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عمر عبدالحفیظ مکی،مولانا مفتی عتیق الرحمن مکی،مولانا مفتی شاہد محمود مکی،مولانا رحمت اللہ اور دیگر علماء نے سالانہ ملک گیر25 روزہ خانقاہی واصلاحی دورہ کے اختتام پر خانقاہ خلیلیہ مکیہ501 ۔ ایچ بلاک سبزہ زار سکیم لاہور میں اصلاحی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کا تعلق اصلاح نفس کے ساتھ ہے فرد کی اصلاح سے معاشرہ اور ملک کی اصلاح ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ خانقاہی نظام لوگوں کی اصلاح نفس کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زندگیوں کے ہر عمل میں اور ہر شعبہ میں سنت کی اتباع کریں یہی حضور ﷺ کے ساتھ محبت کا تقاضہ ہے انہوں نے کہا کہ نیکی ، تقویٰ اور ذکر اللہ کے ذریعہ بندے کو اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے ہر فرد اپنی اصلاح اور درستگی کر لے تو معاشرہ خود بخود درست ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس و مساجد اور خانقاہیں دین کے محافظ اور ہدایت کے سرچشمے ہیں جو قیامت تک جاری رہیں گے اصلاحی اجتماع میں الحاج مسعود عبدالغنی(مدینہ منورہ) الحاج سہیل بٹ (مکہ مکرمہ) مولانا قاری حافظ سعید ،مولانا کلیم اللہ جمیل، مولانا عبدالشکور یوسف،مولانا عبداللہ مدنی مولانا مجیب الرحمن انقلابی، چیئرمین خادم حسین، یٰسین فاروقی ، مولانا عطاء اللہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پر فضیلۃالشیخ مولانا عمر عبدالحفیظ مکی پاکستان اور عالم اسلام کشمیر،شام و افغانستان کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا بھی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...