موٹر سائیکلسٹس گروپ ’’ پاکستان امن سفر‘‘ کے سلسلے میں 7 ہزار کلومیٹرکاسفر کرے واپس پہنچ گیا

موٹر سائیکلسٹس گروپ ’’ پاکستان امن سفر‘‘ کے سلسلے میں 7 ہزار کلومیٹرکاسفر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کے ٹو کنگز ٹورسٹس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سیر و سیاحت اور کھیلوں کے شوقین مہم جو موٹر سائیکلسٹس عالمی سیاح مقصود چغتائی اور صدر تنظیم علی احمد طاہر کی زیر قیادت ’’ پاکستان امن سفر‘‘ کے سلسلے میں دو ہفتوں میں 7 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد لاہورپہنچے جہاں انہیں ایم ڈی ٹور ازم ، ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب احمر ملک مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت عمران علی گورائیہ جہانگیر اے جھوجہ جاوید چوہان، عبدالخالق، راحت جعفری، محمد منصور قریشی، عبدالرؤف رونی، خالد محمود، چیئرمین شاہد، نذیر چوہدری، موٹرسائیکلسٹس عائشہ یمنیٰ مدیحہ بتول، انجیئر عبدالخالق اور دیگر اعلیٰ افسران محکمہ سیاحت نے انہیں خوش آمدید کہا مقررین نے اس غیر معمولی سفر اور جان جوکھوں پر ڈالنے والے موٹر سائیکلسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس صحت مندانہ سرگرمیوں سے نہ صرف تعلیم امن ار سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ وطن عزیز کے سافٹ امیج کو فروغ میں بھی کردار ادا ہوگا۔