شریف خاندان ہمیشہ بھٹوخاندان کا دشمن رہا ہے، بیگم بیلم حسنین

شریف خاندان ہمیشہ بھٹوخاندان کا دشمن رہا ہے، بیگم بیلم حسنین

لاہور(لیڈی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے گذشتہ روز وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان ہمیشہ سے شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا دشمن رہا ہے، آج مریم اورنگ زیب کس منہ سے کہ رہی ہیں کہ عدلیہ نے زیادتی کی ہے ، کیا ان کو معلوم نہیں کہ ان کے سربراہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھٹو خاندان کے خلاف کی جانے والی ہرسازش کا حصہ رہے ہیں آج تاریخ اپنے آپ کو دوہرا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمروں کے خلاف جدوجہد کی اور جمہوریت کا ساتھ دیا۔ انہو ں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کیلئے پانچ شہادتیں پیش کیں ،مریم اورنگ زیب بتائیں شریف خاندان نے جمہوریت کیلئے کیا قربانی دی ؟نواز شریف کو سیاست میں ضیاء الحق نے پروموٹ کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1