مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاسنگ آؤٹ تقریب

مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاسنگ آؤٹ تقریب

لاہور ( کامرس رپورٹر) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام 20thکورس کی پاسنگ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیکرٹر ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی کے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری، ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی کا کہنا تھا کہ دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے اور بہتر انداز میں انتظامی امور سرانجام دینے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت لازم ہے۔تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے 37 افسران میں کامیابی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے نیز کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی پر اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1