لیگی اراکین کے استعفے کا اثر صوبائی سطح پر ہوا ہے،عفیف اشرف

لیگی اراکین کے استعفے کا اثر صوبائی سطح پر ہوا ہے،عفیف اشرف

لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی حکومت لاہور میں اپوزیشن لیڈر ، پی ٹی آئی رہنما عفیف اشرف صدیقی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے اراکین اسمبلی کے استعفوں نے ضلعی حکومت لاہور کے نمائندوں کی قسمت جگادی اور تمام ٖڈپٹی میئرز کو بھی ا ختیارات دینا پڑے۔ اپنے ایک بیان میں عفیف اشرف صدیقی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 9اراکین اسمبلی کے استعفوں کے بعد لارڈمیئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے گلبرگ زون کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کرکے ان کو فنڈز جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ڈ پٹی میئرز کو بھی اختیارات دے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی اراکین کے استعفے کا اثر نہ صرف قومی اور صوبائی سطح پر ہوا ہے بلکہ اس حوالے سے ضلعی حکومتوں کی بھی سنی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ضمن میں لارڈمیئر لاہور نے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فنڈز بھی جاری ہو نگے۔ پی ٹی آئی ر ہنماء عفیف اشرف صدیقی کا کہنا تھا کہ لارڈ میئر نے بلدیاتی نمائندوں کو بالکل ویسے ہی نظر انداز کیا جس طرح صوبائی اور وفاقی حکومت نے جنوبی پنجاب کے نمائندوں کو اہمیت نہ دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو جنرل الیکشن 2018ء میں ان عوا می نمائندوں کے سا تھ کی جانے والی نا انصافیوں کا حساب دینا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1