میٹرو اورنج کو آئندہ ماہ آزمائشی طور پر چلایا جائے

میٹرو اورنج کو آئندہ ماہ آزمائشی طور پر چلایا جائے

 لاہور(نمائندہ پاکستان)اورنج ٹرین کے تمام سیٹ سٹبلنگ یارڈز پر پہنچ گئے ہیں میٹرو اورنج ٹرین کے لیے لائے گئے ستائیس ٹرین سیٹس کو آزمائشی طور پر آئندہ ماہ چلایا جائے گا ۔ حکام کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ ٹرین کے تمام سیٹ سٹبلنگ یارڈز پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹرالر کے ذریعے مزید تین ٹرین سیٹ علی ٹاؤن یارڈ پہنچائے گئے ہیں۔ ٹرینوں کے 27 سیٹ اورنج ٹرین کے سٹبلنگ یارڈز میں موجود ہیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج ٹرین اقرار حسین نے بتایا کہ ڈیراں گجراں یارڈ پر 14 جبکہ علی ٹاؤن میں ٹرین کے 13 سیٹ موجود ہیں۔ مئی کے آخری ہفتے میں ٹرین کو آزمائشی طور پر چلایا جائے گا۔ ایک ٹرین سیٹ پانچ بوگیوں پر مشتمل ہے۔ میٹرو ٹرین کی ایک 20 میٹر لمبی ایک بوگی میں 50 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ایک ٹرین میں بیک وقت 300 افراد بیٹھ کر سفر کرسکتے ہیں۔ سٹبلنگ یارڈ پر موجود ٹرین سیٹ کو گرین کپڑے سے ڈھانپا گیا ہے۔ کنٹریکٹر کمپنی سی ار نورنکو کو ان ٹرین سیٹ کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...