ملک دشمن این جی اوز کو کھلی چھوٹ قبول نہیں،علامہ ممتاز اعوان

ملک دشمن این جی اوز کو کھلی چھوٹ قبول نہیں،علامہ ممتاز اعوان

لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے وطن عزیز پاکستان میں انسانیت کی اصلاح و فلاح کیلئے کام کرنے والی اسلامی این جی اوز پر بلا جواز پابندی کے غیر منصفانہ حکومتی اقدام کیخلاف لاہور اخبار مارکیٹ کے باہر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے مختلف کتبوں کیساتھ ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر ’’محب وطن اسلامی این جی اوز پر قدغن اور ملک دشمن این جی اوزکو کھلی چھوٹ نا منظور ‘‘اور دیگر نعرے و مطالبات درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان ،ڈاکٹر شاہد نصیر، مولانا نعیم بادشاہ،علامہ یونس ریحان،حافظ شعیب الرحمن،محمد ریاض چودھری،اقبال مغل،سید انشاء اللہ کاشمیری اور حافظ یعقوب شاہ نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسلامی این جی اوز پر پابندی لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسلامی این جی اوز پر قدغن اور بیرونی سرمایہ پر پلنے والی اسلام و ملک دشمن این جی اوز کو کھلی چھوٹ جیسے اقدام کو ہرگز قبول نہیں کرینگے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ جن اسلامی این جی اوز فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ،الرشید ٹرسٹ،الامہ ٹرسٹ اور الاختر ٹرسٹ پر پابندی لگائی گئی ہے انکے خلاف کوئی غیر قانونی کام کرنے کا ایک بھی الزام نہیں محض امریکہ و مغرب کی خوشنودی کیلئے ان اسلامی این جی اوز پر بلا جواز پابندی انصاف کا سراسر خون ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پابندی کے ضمن میں حکومت صدارتی آرڈیننس واپس لے اور پارلیمنٹ میں اسکے خلاف بل پیش کرنے کا ارادہ ترک کرے ورنہ اس اسلام دشمن اقدام پر ن لیگ حکومت کو الیکشن میں بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...