انڈس ہسپتال نیٹ ورک کے پنجاب میں پانچ ہسپتالوں کے عملہ کیلئے ٹریننگ کورس کا اہتمام

انڈس ہسپتال نیٹ ورک کے پنجاب میں پانچ ہسپتالوں کے عملہ کیلئے ٹریننگ کورس کا ...

لاہور(پ ر)ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں انفیکشن کا پھیلاؤ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا باعث بنتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس شعبہ سے متعلقہ تمام تر کلینکل اور دیگر سٹاف کی انفیکشن کنٹرول کی بہتر سے بہتر ٹریننگ کو کسی بھی ہیلتھ کیئر ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرکے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرو ل ڈیپارٹمنٹ(IPC)نے انڈس ہسپتال نیٹ ورک کے پنجاب میں واقع پانچ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کیلئے دو ہفتے طویل ایک ٹریننگ کورس کا اہتمام کیا ۔اس کورس کا موضوع انفیکشن پریوینشن کے طریقوں اور ہیلتھ کئیر کے شعبہ سے متعلقہ انفیکشن (HCAIs)بارے معلومات تھا۔اس ٹریننگ کے اختتام پرگزشتہ روز ہسپتال کے IPCڈیپارٹمنٹ نے ٹریننگ مکمل کرنیوالے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی ۔PKLI&RCکے صدر اور سی ای او پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ؛ ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائیریکٹر ڈاکٹر جہانگیر عباس؛ انفیکشن کنٹرول اینڈ کلینکل مائیکرو بیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر الطاف احمد نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جبکہ ہسپتال کے کلینکل اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان سمیت ہسپتال کے کنسلٹنٹس اور دیگر سٹاف ممبرز بھی اس تقریب میں شامل تھے۔انڈس ہسپتال کے سبزہ زار کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اشرف شاہد بھی اس پروقار تقریب کا حصہ تھے\ انڈس ہسپتال اور دیگر ہیلتھ کیئراداروں کے سٹاف کی ٹریننگ اور ٹیچنگ کیلئے پر عظم ہے۔ یاد رہے کہ PKLI&RCاور انڈس ہسپتال نے حال ہی میں ایک MoUپر دستخط کیے ہیں جس کے تحت PKLI&RCکا انفیکشن پریوینشن اینڈ کنڑول ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر الطا ف احمد کے زیر سرپرستی ہسپتال کی سٹاف کی ٹریننگ کے پروگرامز مرتب کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1