پنجاب بھر میں پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے ایک ہی ڈیزائن کے محکمانہ شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے ایک ہی ڈیزائن کے محکمانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبے بھر میں پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے ایک ہی ڈیزائن کے محکمانہ شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اس سلسلے میں آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے صوبے کی سطح پر ایک کارڈبنانے کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ ایک ہفتے کے اندر کارڈ کا ڈیزائن طلب کرلیاہے اس سلسلے میں بتایاگیا ہے کہ صوبائی سطح پر ایک ہی کارڈ کے اجراء کا مقصد جعلی کارڈوں کے ذریعے غیر متعلقہ افراد کا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے کے عمل کو روکنا ہے۔
قبل ازیں پنجاب کے ہر ضلع کے پولیس اہلکاروں کو الگ الگ رنگ اور الگ الگ ڈیزائنوں پر مشتمل شناختی کارڈ جاری کئے جاتے تھے۔

مزید :

علاقائی -