4 ایس پیز اور 5 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

4 ایس پیز اور 5 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 4 ایس پیز اور 5 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایس پی یو ساؤتھ ٹوشاہد محمودڈپٹی ڈائریکٹر سنٹرل ایس پی یو تعینات ،بلال قیوم کو ایس پی انویسٹی گیشن گجرات ،مستنصر عطا باجوہ وی وی آئی پی سیکیورٹی سے ایس پی اقبال ٹاؤن تعینات،محمد افسر ایس ڈی پی او وارث خان راولپنڈی ،ڈی ایس پی وارث خان ضیغم عباس کو او ایس دی بنا دیا گیا،جبکہ ایس ڈی پی او کروڑ لال عیسن لیہ طاہر عباس گیلانی کوڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیہ بشیر احمد ایس ڈی پی او کروڑ لال عیسن تعینات اورڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب لیاقت علی تارڑ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرولنگ کے سپردکرنے کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مزید : علاقائی