ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے ...

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارس کی فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مز نگ کے علا قہ میں با بر اور اس کی فیملی سے3لاکھ 50ہزارمالیت کی نقدی و طلائی زیورات،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے شہبا زاور اس کی فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔منا واں کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے مقصود اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 30ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔جنو بی چھاونی کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے طا ہراور فیملی سے1 لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔شا د با غ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے لیاقت اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ، سبز ہ زار کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے زعیم اور فیملی سے 1لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔ما ڈل ٹاون سے ڈاکوؤں نے اعجا ز اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی،سمن آ با د سے ند یم اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی چھین لیے گئے۔جبکہ گرین ٹاون ، نواں کوٹ اور برکی سے کاریں اورملت پارک ، ٹبی سٹی ، شاہدرہ ٹاون ، مزنگ ، یکی گیٹ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی