ٹریفک پولیس کے چالان کرنے کا طریقہ کارسیشن کورٹ میں چیلنج

ٹریفک پولیس کے چالان کرنے کا طریقہ کارسیشن کورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں ٹریفک پولیس کی طرف سے چالان کرنے کے طریقہ کار کو چیلنج کردیا گیاہے۔ فاضل جج نے سی ٹی او اور ڈی آئی جی ٹریفک سے 25اپریل کو جواب طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج اظہراقبال رانجھا کی عدالت میں شہری طاہربیگ نے اپنے وکیل مرزا شوکت بیگ کی وساطت سے ٹریفک چالان کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس گاڑیوں کے چالان کرتی ہے، اس کے بعد مالکان کو کچہریوں میں مجسٹریٹوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے ،جرمانہ کے کاغذات لینے کے لئے دوبارہ عدالت سے رابطہ کرتے ہیں، اکثرکاغذات وقت پر نہیں جاتے تو دوبارہ چکر لگانے پڑتے ہیں، اگر جمع کرایا ہوا شناختی کارڈ گم ہو جائے اسے بنانے میں کئی روز لگ جاتے ہیں، ٹاؤٹ مافیا الگ سے رقم مانگتا ہے ، ٹریفک چالان کے طریقہ کار تبدیل کرایا جائے اورچالان کی رقم موقع پر وصول کرکے کاغذات واپس کئے جائیں،ایسا کرنے سے شہریوں کو پریشانی سے بچایا جا سکتا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...