بادامی باغ: حسن موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقہ سے حسن موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار،پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق بادامی باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حسن موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ حسن کو اس کے ساتھی اشرف سمیت گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکلیں، 2موبائل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر کے ملزمانکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے رفوچکر ہو جاتے تھے ۔