قصور بد اخلاقی کیس :اے ٹی سی نے پولیس سے ملزم عمران کے مزید 6مقدمات کے چالان طلب کر لئے

قصور بد اخلاقی کیس :اے ٹی سی نے پولیس سے ملزم عمران کے مزید 6مقدمات کے چالان ...

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور اے ڈویثرن میں بچیوں کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کے مزید 6مقدمات کے چالان پولیس سے طلب کرلئے ہیں،عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17اپریل تک توسیع کردی ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے زینب قتل کیس میں سزائے موت کی سزا پانے والے مجرم عمران علی کے خلاف مزید 9کیس پولیس نے درج کررکھے ہیں جن میں سے 2کیس 7سالہ کائنات سے بداخلاقی اور 6سالہ نورفاطمہ کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کا کیس زیرسماعت ہیں جس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی جارہی ہے جبکہ دیگر6مقدمات مزید ہیں جن کو ابھی تک پیش نہیں کیا گیاہے۔ عدالت میں مجرم عمران علی کو 6کیسوں میں پیش کیا گیا ہے اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے قصور پولیس کو حکم دیا کہ وہ ملزم کے مزید 6 چالان 29اپریل تک عدالت میں پیش کریں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...