بک کرایا گیا 67لاکھ کا کپڑا جلانے پر ریلوے افسروں کیخلاف 32کروڑ کے ہر جانہ کا دعوی

بک کرایا گیا 67لاکھ کا کپڑا جلانے پر ریلوے افسروں کیخلاف 32کروڑ کے ہر جانہ کا ...

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں کراچی کے لئے بک کرایا گیا 67 لاکھ روپے کا کپڑا جلانے پر،چیف کمرشل منیجرریلوے ہیڈ کواٹر اورجی ایم شالیمار ایکسپریس کے خلاف 32کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا گیا ہے۔صارف عدالت میں میسرز ایلیٹ ایمبرائیڈرز فیروزپورروڈ کے پارٹنر حسن احمد خان نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے 27مارچ کو لاکھوں روپے مالیت کا پینٹ اور کپڑا کراچی کے لئے بک کرایا،سامان شالیمار ایکسپرس کے ذریعے جارہا تھا ،راستے میں ہرن مینار کے قریب آئل ٹینکرٹکرانے سے ٹرین کو آگ لگ گئی اور تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا، سارا نقصان ریلوے کی غفلت کی وجہ سے ہوا، انہیں 50لاکھ روپے ہرجانہ اور 32کروڑ روپے سامان کی قیمت دلوائی جائے ،صارف عدالت کے جج طاہر نواز نے درخواست گزار کے وکیل کو بحث کے لئے 17اپریل کو طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی