سرکاری حج سکیم ، دوسری قرعہ اندازی کے انتظار میں 3لاکھ افراد رل گئے

سرکاری حج سکیم ، دوسری قرعہ اندازی کے انتظار میں 3لاکھ افراد رل گئے

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2018ء دوسری قرعہ اندازی کے انتظار میں 3لاکھ افراد سولی پر لٹک رہے ہیں ،100بلین سے زائد رقم پر بنک موجیں اڑا رہے ہیں ،ملک بھر میں سرکاری سکیم میں درخواستیں دینے والوں نے وزیر اعظم سے مداخلت کی درخواست کر دی ،اگر دوسری قرعہ اندازی نہیں کرنی تھی تو ہمیں بنکوں سے رقم واپس لینے سے کیوں منع کیا گیا ،28فروری سے ہم انتظار کر رہے ہیں ،پہلے ہمیں کہا گیااسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد قرعہ اندازی ہو گی اس کے بعد کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 80سال سے زائد عمر کے افراد اور3سال سے درخواستیں دینے والوں کو کامیاب قرار دیا جائے گا باقی کوٹہ کی اوپن قرعہ اندازی ہو گی،5ماہ سے اربوں روپے بنکوں کے پاس جمع ہیں بنک ہمارے پیسوں سے کاروبار کر کے کروڑوں روپے کما رہے ہیں سرکاری سکیم میں درخواستیں دینے والوں نے روزنامہ پاکستان کے ذریعے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری قرعہ اندازی کرائی جائے اور جو لوگ قرعہ اندازی میں رہ جاتے ہیں ان کو منافع کے ساتھ رقم واپس کی جائے ، سرکاری سکیم میں درخواستیں دینے والوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حج کے عمل کو لیٹ کرنے والوں کا بھی پتہ کیا جائے ۔

سرکاری حج سکیم

مزید : علاقائی