سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں انتخابات ضرور ہونگے،منظور وسان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں انتخابات ضرور ہونگے،منظور ...

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انتخابات ضرور ہوں گے ۔جام صادق علی کے دور جیسی کوئی حکومت آنے کا امکان ہے ۔عمران خان خوش نہ ہوں حالات ان کے حق میں بھی نہیں ۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کے دورس نتائج نکلیں گے۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں۔اس فیصلے کہ بعد اب میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کے انتخابات یقیناً ہونگے۔اس فیصلے کہ بعد آنے والا وزیراعظم سب کے قابل قبول ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا۔سپریم کورٹ کا بہتر فیصلہ آیا ہے۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ عمران خان خوش نہ ہوں حالات اس کے بھی حق میں نہیں۔ آگے چل کر عمران خان کو بھی معلوم ہو گا کے وہ کیسے استعمال ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مستبقل میں جام صادق کے وقت جیسے حکومت آئے گی۔

مزید : علاقائی