مینار پاکستان گراؤنڈ کو ہائیڈ پارک کی طرز پر احتجاج کیلئے مخصوص کرنے کی درخواست پرڈی سی لاہور کو فیصلہ کی ہدایت

مینار پاکستان گراؤنڈ کو ہائیڈ پارک کی طرز پر احتجاج کیلئے مخصوص کرنے کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان گراؤنڈ کو لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز پر احتجاج کے لئے مخصوص کرنے کی درخواست پرڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔جسٹس شاہد جمیل نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود حکومت مال روڈ پر احتجاج ختم کروانے میں ناکام ہو چکی ہے ،مال روڈ پرآئے روز ہونے والے احتجاج،جلسے ،جلوسوں اور دھرنوں سے انسانی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے،مال روڈ پر ریلیوں سے ایمبولینسیں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہے جبکہ راہ گیروں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،برطانیہ کے شہر لندن میں ہائیڈ پارک کو احتجاج کے لئے مخصوص کیا گیا ہے ،اسی طرز پر مینار پاکستان گراؤنڈ کو بھی احتجاج کے لئے مخصوص کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے دائردرخواست ڈی سی لاہور کو فیصلے کے لئے بھجوا تے ہوئے نمٹا دی ہے ۔

ہائیڈ پارک

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...