بچے سے بداخلاقی و قتل کے ملزموں کی بریت کیخلاف درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)فیصل آباد کے رہائشی سجاد احمد نے کم سن بیٹے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے ملزموں کی بریت کے خلاف چیف جسٹس پاکستان کو از خود نوٹس لینے کے لئے درخواست سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر کردی گئی ہے ۔درخواست گزار سجاد احمد کی جانب سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ 2011 ء میرے 4سالہ بیٹے کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، ملزم شعیب اور احمد احسن نے بیٹے کے ساتھ بد اخلاقی کر کے قتل کیا،فصیل آبادکی سیشن عدالت نے ملزمان کو 2014 ء میں سزائے موت اور عمر قید کی سزائے سنائی تھی ،عدالت عالیہ نے 2018 ء حقائق کے برعکس ملزمان کو بری کر دیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان واقع کا نوٹس لے کر ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے ۔