ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر چیئرمین لاہور بورڈ پر اظہار برہمی

ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر چیئرمین لاہور بورڈ پر اظہار برہمی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر چیئرمین لاہور بورڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر ایک ہفتے میں عمل درآمد نہ کیا گیا تو چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود لاہور بورڈ کے گریڈ ایک سے 12تک کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا، ملازمین کی مستقلی نہ ہونے سے ان کی سنیارٹی متاثر ہو رہی ہے، ان کے لئے اگلے عہدوں تک پہنچنا ممکن نہیں جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا، اگر آئندہ سماعت سے قبل عدالتی حکم پر عمل نہ کیا گیا تو چیئرمین لاہور بورڈ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت کریں، اس کیس کی مزید سماعت 20اپریل کو ہوگی ۔

اظہار برہمی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...