چیف جسٹس کی سربراہی میں ، دور کنی بنچ آج مفادعامہ بارے از خود نوٹسز کیسوں کی سماعت کریگا

چیف جسٹس کی سربراہی میں ، دور کنی بنچ آج مفادعامہ بارے از خود نوٹسز کیسوں کی ...

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل دورکنی بنچ آج 14اپریل کومفادعامہ سے متعلق از خود نوٹسز کیسوں کی سماعت کرے گا ۔عدالت نے ریلوے خسارہ کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو بھی آج کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کررکھا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کمپنی میں کرپشن ، پنجاب حکومت کی 56کمپنیز کی تشکیل اور کرپشن نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں، ہسپتالوں کی حالت زار، جڑانوالہ کی7سالہ بچی مبشرہ کے قتل پراور چیچہ وطنی میں بچی سے بداخلاقی کیس سے متعلق از خود نوٹسز کیسوں کی سماعت کرے گا۔ پچھلی تاریخ سماعت پر عدالت نے سمبڑیال میں صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے 4 دن کی مہلت دی تھی، آئی جی پنجاب ملزمان کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں گے جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمات میں تاخیر کے خلاف اور پاکستان ریلوے میں خسارے کے خلاف ازخود نوٹسز کی بھی سماعت بھی آج ہوگی ،سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر افسروں کو مختلف کیسز میں رپورٹ سمیت طلب کر رکھا ہے۔

از خود نوٹسز

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...