کسانوں ودیگر طبقات کی اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی کیلئے درخواست دائر

کسانوں ودیگر طبقات کی اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں کسانوں اور دیگر طبقات کو اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی دینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔یہ درخواست ایڈووکیٹ رانا علم الدین غازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمشن آف پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں میں مختلف طبقات کو نمائندگی نہیں دی گئی،مختلف طبقات اسمبلیوں میں نمائندگی نہ ملنے پر احساس محرومیت کا شکار ہیں،درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ کسانوں ،مزدوروں ،اساتذہ اور علماء کرام سمیت دیگر طبقات کی اسمبلیوں میں نمائندگی یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کی جائے،متناسب نمائندگی نہ ہونے سے پسے ہوئے طبقات کی اسمبلی میں آواز تک نہیں پہنچتی جس کی وجہ سے انہیں محرومیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ آئین کے تحت بنیادی حقوق سے متصادم ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمشن کو مذکورہ طبقات کی نمائندگی یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -