نیب آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، وفاق کو نوٹس

نیب آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، وفاق کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے نیب آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔فاضل جج نے پاکستان لائیزرفاؤنڈیشن کی طرف سے دائر اس درخواست پر حکومت سے نیب آرڈیننس کی قانونی حیثیت کے بارے میں جواب بھی طلب کرلیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔پاکستان لائیرز فاؤنڈیشن کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف دور میں جاری کیا گیا نیب آرڈیننس غیر موثر ہو چکا ہے،انہوں نے مزید استدعا کی کہ نیب آڑدیننس مجریہ1999 ء کو آئینی حیثیت نہ ہونے کی بنا پر کالعدم کیا جائے ، عدالت نے نیب آرڈیننس کی قانونی حیثیت کے بارے میں درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...