نجی سکولوں کی فیسوں بارے عدالتی فیصلہ پرعمل کیلئے پنجاب حکومت کو خط

نجی سکولوں کی فیسوں بارے عدالتی فیصلہ پرعمل کیلئے پنجاب حکومت کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کے لئے حکومت پنجاب کو خط لکھ دیا گیاہے۔ یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے لکھا گیاہے،خط گورنر پنجاب ، وزیراعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو بھیجا گیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو ٹیوشن فیس، کتابوں ، داخلہ فیس اور سیکیورٹی کے سوا دیگرتمام چارجز وصول کرنے سے روک رکھا ہے،عدالت کی جانب سے سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کے حوالے سے طے کردہ طریقہ کار پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،خط میں مزیدکہا گیا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -