پی آئی ایف ڈی ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست مزید سماعت کیلئے جسٹس شاہد جمیل کے سپرد

پی آئی ایف ڈی ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست مزید سماعت ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست مزید سماعت کے لئے جسٹس شاہد جمیل خان کو بھجوا دی ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے عامر شفیق چودھری کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر شوانہ عابد اور عاصم نعیم کی تعیناتیاں میرٹ سے ہٹ کر کی گئی ہیں،عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کا کیس مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان کے روبرو زیرسماعت ہے جس پر فاضل جج نے کیس کی فائل جسٹس شاہد جمیل خان کو سماعت کے لئے بھجوا دی۔

پی آئی ایف ڈی

مزید : علاقائی