مذہبی جماعت کا دھرنا ختم نہ کرانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

مذہبی جماعت کا دھرنا ختم نہ کرانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہوم ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مذہبی جماعت کا دھرنا ختم نہ کرانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے مطابق ہوم سیکرٹری پنجاب نے عدالتی احکامات کے باوجود مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف درخواست گزار کا موقف نہیں سنا اور درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ مذہبی جماعت کے دھرنا سے شہریوں کو آنے جانے میں مشکلات کاسامنا رہااور ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔

دھرنا؍ جواب طلب

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...