پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 11 میٹ پوائنٹ ناقص گوشت پر سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 11 میٹ پوائنٹ ناقص گوشت پر سیل

لاہور)کامرس رپورٹر(پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 97میٹ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور11 میٹ پوائنٹس کو ناقص گوشت رکھنے پر سیل کر دیا گیا۔ جبکہ ناقص صفائی اور فوڈ سیفٹی کٹس کے عدم استعمال پر 28میٹ پوائنٹس کو جرمانہ کیا گیا۔دوکانوں کو حشرات سے محفوظ نہ کرنے پر 41کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔ علاوہ ازیں غیر معیاری خوراک مہیا کر نے پر فوڈ سیفٹی ٹیمز نے7فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھاکہ جراثیم سے پاک، محفوظ گوشت کی یقینی فراہمی کیلئے مخصوص میٹ سیفٹی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ میٹ سیفٹی ٹیمیں لاہور کے علاوہ تما م ڈویڑنز میں بھی باقاعدگی سے کام کررہی ہیں، ناقص گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 97میٹ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جس میں سے11 میٹ پوائنٹس کوگوشت کی تیاری میں فوڈ گریڈ پٹھے کا استعمال کرنے اور مضر صحت گوشت رکھنے پر سیل کر دیا گیا ۔ ناقص صفائی، فوڈ سیفٹی کٹس کے عدم استعمال،حشرات کی موجودگی،دوکانوں کو حشرات سے محفوظ نہ کرنے پر 28میٹ پوائنٹس کو بھا ری جرمانے اور 41وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں دودھ اور پانی کی باقاعدہ نگرانی کے لیے ڈیری اور واٹر سیفٹی ٹیمیں بھی کام شروع کر چکی ہیں۔تمام اشیاء ضروریہ کے لیے مخصوص ٹیمیں تشکیل دینے کا مقصدروازنہ کی بنیاد پر باقاعدہ چیکنگ کو یقینی بنانا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...