کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے اسلام آبا د میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کیلئے نعرے لگا رہے تھے ۔انہوں نے حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کولگام کے علاقے کھڈ ونی میں شہید ہونیوالے چار نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی طرف سے کولگام میں پر امن مظاہرین پر فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی جس میں سو سے زائد کشمیری زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں کشمیریوں کوکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طورپر نظربند کیاگیا ہے ، مقررین نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -