جہانگیر ترین عمران خان کے معاون کا کردار ادا کرتے رہیں گے، نعیم الحق

جہانگیر ترین عمران خان کے معاون کا کردار ادا کرتے رہیں گے، نعیم الحق

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ریاست کا مذاق بنایا تھا اور حلف کی خلاف ورزی کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی رہنما جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے حوالے سے کہا کہ جہانگیر ترین کو پہلے بھی نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا۔ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے معاون ہیں اور وہ اپنا کردار ویسے ہی ادا کرتے رہیں گے جیسے کر رہے تھے۔

نعیم الحق

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...