کسی کے خلاف نہیں،اقدامات سے ہزاروں مسلمانوں کو بچایا،نامزدامریکی وزیرخارجہ

کسی کے خلاف نہیں،اقدامات سے ہزاروں مسلمانوں کو بچایا،نامزدامریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ میں نے مسلم رہنماؤں کے ساتھ مسلم ممالک میں کام کیا ہے اور سی آئی اے میں 15 مہینے کی مدت میں ہزاروں مسلمانوں کو بچایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نہ صرف امریکی شہریوں بلکہ ہر ایک انسان پر یہ لازم ہے کہ وہ جس بھی مذہب یا عقیدے سے تعلق رکھتا ہو انتہا پسندی سے دور رہے،انہوں نے کہاکہ جس علاقے سے مسلمانوں کا تعلق ہو وہاں یہ دیکھا جائے کہ دہشت گردی کے کیا حالات ہیں تو اس کا مطلب کوئی خاص جگہ نہیں ہے، یہ ایک فرض سے زیادہ ایک موقع ہے کہ جب کسی خاص مذہب سے تعلق رکھنے والے کی خصوصیات بتائی جائیں۔

مزید : علاقائی