سندھ اسمبلی اجلاس: یونیورسٹی ایکٹ منظور معاملات کو بہتر بنا رہے ہیں،مراد علی شاہ

سندھ اسمبلی اجلاس: یونیورسٹی ایکٹ منظور معاملات کو بہتر بنا رہے ہیں،مراد علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ کے اعتراضات اور اپوزیشن کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے یونیورسٹی ایکٹ کو دوبارہ منظور کرلیا ہے۔سندھ کی جامعات سے گورنر کے اختیارات وزیر اعلی کے سپرد کرنے اور داخلہ پالیسی اور انتظامی معاملات میں سندھ حکومت کی مداخلت پر اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم مداخلت نہیں معاملات کو بہتر بنا رہے ہیں۔ یونیورسٹیز میں تعلیمی نظام کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن کا بس نہ چلا تو بل کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان سے واک آٹ کرگئے۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں سندھ حکومت کی بدعنوانی پر تحریک التوا پیش کی تو اسپیکر سے شدید جھڑپ ہوئی۔

مزید :

علاقائی -