سیاسی فیصلے عدالتوں میں نہیں پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں،سعید غنی

سیاسی فیصلے عدالتوں میں نہیں پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں،سعید غنی

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے عدالتوں میں نہیں جانا چاہیے موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کو عزت نہیں دی اور آج ان کو پارلیمنٹ کے وقار کا اندازہ ہوگیا ۔ کراچی میں کے الیکٹرک اور سوئی سدرن سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت کام کررہی ہے ، سوئی سدرن گیس کی کمی کا بہانہ جبکہ کے الیکٹرک فرنس آئل سے بچنے کیلئے کراچی شہریوں کی زندگی اجیرن کررہی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے پی پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پرراشد حسین ربانی، جاوید ناگوری، خلیل ہوت، کرم اللہ وقاصی اور نجمی عالم بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ اور پی ایس پی کے این اے 250کے ذمہ داروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیت کرنے والوں میں عمیر اقبال، زبیر میمن، اسماعیل ، فیضان، شکیل ، نثار، فرحان،شاہد شاہ ودیگر ہیں۔ راشد حسین ربانی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ کراچی اور کراچی کے عوام کو اون کیا ہے اور آنے والے الیکشن میں پی پی پی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم پر بہت اعتماد کیا اور ان کو 3دہائیوں سے حکومت کا حصہ بناتے رہے مگر کراچی کو ترقی یافتہ شہر نہ بنا سکے۔

مزید : علاقائی